بھیرہ میں تجاوزات مافیا ایک بار پھر سرگرم ہو گیا

بھیرہ میں تجاوزات مافیا ایک بار پھر سرگرم ہو گیا

پھلروان روڈ، چوک دروازہ چکوالا اور ملحقہ بازاروں میں ٹریفک کی روانی متاثر

بھیرہ(نامہ نگار)شہر میں تجاوزات مافیا ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے ۔ پھلروان روڈ، چوک دروازہ چکوالا اور ملحقہ بازاروں میں ریڑھی بانوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی بے ہنگم پارکنگ نے ٹریفک کی روانی کو شدید متاثر کر دیا ہے ، جس کے باعث شہریوں اور پیدل چلنے والوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔محمد اشرف مظہر الہی محمد علی تنویر حسین اور ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ انتظامی مشینری کی موجودگی کے باوجود قبضہ مافیا کھلے عام سرگرم ہے اور سرکاری اراضی و سڑکوں پر غیر قانونی تجاوزات قائم کر کے شہریوں کے لیے مسائل پیدا کیے جا رہے ہیں، مگر متعلقہ ادارے مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں دوسری جانب شہر کے تاریخی دروازہ چنیوٹی گیٹ پر ہر قسم کے بینرز، فلیکسز اور ہورڈنگز آویزاں کرنے سے اس تاریخی ورثے کا حسن بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بلدیہ اہلکاروں کی مبینہ غفلت اور ملی بھگت کے باعث یہ غیر قانونی ہورڈنگز بدستور موجود ہیں اور کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...