ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کادورہ
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کادورہ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال ایمر جنسی، او پی ڈی اور جملہ شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا، مریضوں کی عیادت کی مریضوں اور ان کے لواحقین سے سرکاری ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال حکام کو ہدایت کی کہ یہاں پر آنیولے مریضوں کو علا ج معالجہ کی تما م بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ہا رون طاہر، اے ایم ایس ڈاکٹر عمیر ملک بھی مو جود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments