موٹر وے :فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 4 فوڈ آؤٹ لیٹس بند
موٹر وے :فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 4 فوڈ آؤٹ لیٹس بندمعاون خصوصی سلمیٰ بٹ اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اچانک دورے کئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسافروں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موٹر وے ایم ٹو کے بھیرہ اور سیال موڑ سروس ایریاز کا اچانک دورہ کیا۔دونوں افسران نے سروس ایریاز میں قائم 11 فوڈ پوائنٹس کی تفصیلی چیکنگ کی۔ ناقص صفائی، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور غیر معیاری انتظامات پر 4 معروف فوڈ آؤٹ لیٹس کو فوری طور پر بند کردیا گیا، جبکہ مزید 4 فوڈ پوائنٹس پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔کارروائی کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 400 کلو مردہ جانوروں کا گوشت بھی برآمد کرکے موقع پر تلف کردیا۔اس موقع پر معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ نے کہا کہ موٹر وے پر سفر کرنے والے شہریوں کو معیاری، صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments