جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد سیمینار
جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد سیمینار ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ سیمینار کے مہمان خصوصی ہو نگے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)جمعیت اشاعت التوحید والسنہ پاکستان کے زیر اہتمام 12 اگست کو ‘‘پاکستان زندہ باد سیمینار’’ منعقد ہوگا، جس کے لیے تنظیمی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے کارکنان کو متحرک کردیا گیا ہے جبکہ سیمینار کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔سیمینار سے وکیل صحابہ مولانا محمد عطاء اللہ بندیالوی، ڈویژنل خطیب قاری وقار احمد عثمانی، قاری احمد علی ندیم، محمد ارشد شاہد، مولانا عبدالتواب عزیز، قاری عبدالقیوم اور دیگر مقررین خطاب کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ سیمینار کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔منتظمین کی جانب سے سیمینار کے انتظامات کا جائزہ لے کر انہیں حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ کارکنان کو بھرپور شرکت اور پروگرام کی کامیابی کے لیے متحرک کردیا گیا ہے ۔منتظمین کے مطابق سیمینار میں ملکی سلامتی، استحکام، قومی یکجہتی اور پاکستان سے محبت کے جذبات کو اجاگر کیا جائے گا، جبکہ مختلف علاقوں سے کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments