تفتیش کو مصنوعی ذہانت سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ،پراسیکیوٹر

 تفتیش کو مصنوعی ذہانت سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ،پراسیکیوٹر

تفتیش کو مصنوعی ذہانت سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ،پراسیکیوٹر جرائم پیشہ عناصر جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل آلات استعمال کر رہے ہیں،عامر شہزاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سائبر جرائم، ڈیجیٹل فرانزک اور الیکٹرانک شواہد کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا، جس کے مہمان خصوصی ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم تھے ،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عامر شہزاد نے کہا کہ جرائم کی نوعیت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل آلات استعمال کر رہے ہیں، اس لیے پولیس، تفتیش اور پراسیکیوشن کے نظام کو مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل فرانزک اور جدید تفتیشی طریقوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے ،ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کو ڈیجیٹل شواہد حاصل کرنے ، محفوظ رکھنے اور عدالت میں قابل قبول انداز میں پیش کرنے کی عملی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ڈیجیٹل شواہد نہ صرف ملزمان تک پہنچنے بلکہ مقدمات کو مضبوط بنانے اور انصاف کی فراہمی میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں،انہوں نے بتایا کہ سرگودھا میں تھانہ کینٹ کے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں سی سی ٹی وی فوٹیج بطور ثبوت استعمال ہونے سے ملزم کو سزا ہوئی، جو ڈیجیٹل شواہد کی اہمیت کا عملی ثبوت ہے ،سیمینار میں ڈیجیٹل جرائم، مصنوعی ذہانت، فرانزک ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک شواہد کے قانونی و تفتیشی پہلوؤں پر شرکاء کو آگاہی دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...