ڈپٹی کمشنرکا سنٹرل جیل میانوالی کا دورہ
میانوالی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کا سنٹرل جیل میانوالی کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر سنٹرل جیل پہنچے تو جیل کے چاک و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی۔
اس موقع پر سنیئر سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل رسول بخش کلاچی اور اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل کی مختلف بیرکس، ہسپتال، کچن سمیت جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔انھوں نے جیل میں قیدیوں سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور فراہم کردہ سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل کے کچن کا بھی معائنہ کیا اور قیدیوں کیلئے تیار کئیے جانے والے کھانے اور روٹی کے معیار کو چیک کیا۔ انھوں نے جیل ہسپتال کا بھی معائنہ کیا، قیدی مریضوں کی عیادت کی اور جیل میں فراہم کر دہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سپرٹینڈنٹ جیل نے ڈپٹی کمشنر کوبریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومتی ویژن کے مطابق جیل میں قیدیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments