سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولیوں کو یقینی بنا نے کی ہدایت

سرکاری واجبات کی سو فیصد  وصولیوں کو یقینی بنا نے کی ہدایت

میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد شاہد کھو کھر کی زیر صدارت ریو نیو افسران کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، تحصیل میانوالی کے ریو نیو افسران جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد اور اے سی پپلاں ظفر اقبال نے بذریعہ زوم لنک شرکت کی۔اے ڈی سی آر نے اجلاس میں سرکاری واجبات کی وصولیوں، ریو نیوریکوری، کھیوٹ میو ٹیشن امور اور دیگر ریو نیو امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ ریو نیو افسران و عملہ کو سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولیوں کو یقینی بنا نے اور دیگر ریونیو امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...