ترقیاتی کاموں کے روڈ میپ سکیموں کی تفصیلات اور پی سی ون طلب
تمام سکیموں کا روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر خوشاب
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدرات منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، سی ای او ضلع کونسل علی فرقان، ایکسیئن ہائی وے ذیشان انور ،ایم سی ،پبلک ہیلتھ ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا نے ڈویلپمنٹ سکیموں اور پبلک ہیلتھ منصوبوں کے کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے شوگر ملز پھاٹک تا شوگر ملزجوہرآباد ،جہاز چوک تا امام بارگاہ حسینہ چوک ہسپتال روڈ، روڈ،جنرل بس سٹینڈ جوہرآباد، جنرل بس سٹینڈ خوشاب جنرل بس سٹینڈ روڈ، بنک روڈ، سرگودہا، خوشاب، جوہرآباد اور تحصیل قائد آباد، نورپور،نوشہرہ ودیگرایریاز کی ترقیاتی سکیموں کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سمیت متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ ضلع بھر میں چھوٹے بڑے ترقیاتی کاموں کے روڈ میپ سکیموں کی تفصیلات اور پی سی ون پیش کی جائیں اور موجودہ پیشرفت اورسست روی کا شکار جاری ترقیاتی کاموں بارے آگاہ کیا جائے جائے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام سکیموں کا روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا انہوں نے واضح کیا کہ ڈویلپمنٹ سکیموں کے کاموں میں کوالٹی ، ناقص میٹریل پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور تمام کاموں کو ٹائم فریم اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے احکامات صادر کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments