پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمرسید اعجاز حسین

پاکستان ہمارے بزرگوں کی  قربانیوں کا ثمرسید اعجاز حسین

بھلوال (نمائندہ دنیا)پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ٹکٹ ہولڈر سید اعجاز حسین شیرازی نے کہاکہ 14 اگست، یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے ۔

ہمیں وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست ہمیں آزادی کی قدر، قومی اتحاد اور ملکی ترقی کے عزم کی یاد دلاتا ہے ۔ ہمیں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم کو اپنا کر پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھنی چاہیے ۔ پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اپنے پیارے وطن پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...