بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،ایک شخص کو لہو لوہان کر دیا
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے گھر کے باہر کھڑے شخص کو ڈنڈوں کے وار کر کے لہو لوہان کر دیا تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے مضروب شخص کی والدہ کی درخواست پر 4 نامزد افراد سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جناح کالونی قصبہ سوبھاگہ کی رہائشی مسماتہ صغریٰ بی بی زوجہ محمد زوالفقار نے تھانہ شاہ نکڈر پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کالونی میں بچوں کی لڑائی ہوئی تھی جسے وجہ عناد بنا کر ڈنڈوں سوٹوں سے لیس افراد نے گھر کے سامنے کھڑے میرے بیٹے دلاور کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور جب میں بیٹے کو چھڑانے آئی تو حملہ آوروں نے مجھے بھی ڈنڈوں سوٹوں سے مار مار کر لہو لوہان کر دیا تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے مضروبہ مسماتہ صغریٰ بی بی کی درخواست پر 4 نامزد افراد جمعہ خان،محمد اسحاق،اللہ رکھا، جمعہ خان ولد بشیر سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments