پانی کی تقسیم کے نظام سے متعلق سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

پانی کی تقسیم کے نظام سے متعلق سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

پانی کی تقسیم کے نظام سے متعلق سنگین بے ضابطگیوں کا انکشافبعض علاقوں میں متعلقہ اہلکاروں کی مرضی چلنے کی شکایات بھی قائم و دائم ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ انہار میں موگہ جات کی درستی اور پانی کی تقسیم کے نظام سے متعلق مبینہ سنگین بے ضابطگیوں کی بڑھتی ہوئی شکایات باعث تشویش بننے لگی ہے ،ذرائع کے مطابق متنازعہ یا خراب موگہ جات کی درستی کا معاملہ افسران و اہلکاروں کے لیے مبینہ طور پر اضافی آمدن کا ذریعہ بن چکا ہے ، ایک ہی موگہ سے منسلک متعدد کاشتکاروں سے مختلف طریقوں سے رقوم وصول کیے جانے کے ساتھ ساتھ مقررہ شیڈول کے مطابق پانی کی فراہمی کے بجائے بعض علاقوں میں متعلقہ اہلکاروں کی مرضی چلنے کی شکایات بھی قائم و دائم ہیں، جس سے کاشتکاروں کو اپنی فصلوں کے لیے بروقت پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،اور پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور مبینہ بے ضابطگیوں کے باعث فصلوں کی پیداوار بھی متاثر ہونے کے خدشات نے چھوٹے کاشتکاروں کی کمر دوہری کر کے رکھ دی ہے جبکہ شکایات لے کر محکمہ انہار کے دفاتر سے رجوع کرنے والے کاشتکاروں کو مبینہ طور پر ٹال مٹول اور مختلف طریقوں سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...