گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھاگٹانوالہ کی کبڈی میں صوبائی سطح پر دوسری پوزیشن
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھاگٹانوالہ کی کبڈی ٹیم کی صوبائی سطح پر دوسری پوزیشن لی ۔
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھاگٹانوالہ کی کبڈی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈویژن سرگودھا کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبائی سطح کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ٹیم کی اس نمایاں کامیابی پر کالج کے طلبہ، اساتذہ اور اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔اس موقع پر کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامی و کوچنگ اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اہلِ علاقہ اور کالج انتظامیہ نے پرنسپل میاں قاسم علی، ڈویژن فوکل پرسن راؤ مدثر اقبال، ٹیم مینیجر سیموئل نذیر اور ٹیم کوچ امجد اقبال کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ کالج کی ٹیم مستقبل میں بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments