خواب سے تعبیر تک آرٹس کونسل کمپلیکس میں پروقار تقریب

خواب سے تعبیر تک آرٹس کونسل کمپلیکس میں پروقار تقریب

خواب سے تعبیر تک آرٹس کونسل کمپلیکس میں پروقار تقریب پاکستان بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمرہے، کمشنر حافظ شوکت علی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا میں 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر خواب سے تعبیر تککے عنوان سے آرٹس کونسل کمپلیکس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمشنر حافظ شوکت علی، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری، ڈی پی او توقیر محمد نعیم، ایم این اے ارم حامد حمید، سابق پارلیمنٹیرین چودھری حامد حمید، طلبہ، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی، طلبہ نے ملی نغموں اور ٹیبلوز کے ذریعے شہداء و غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ہال گونج اٹھا،کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ پاکستان بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر اور پوری قوم کے لیے عظیم نعمت ہے ، نوجوان تعلیم، مثبت سوچ اور حب الوطنی کے ذریعے ملک کو ترقی کی نئی منزلوں تک لے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...