صندوق کا تالہ توڑ کر 22 لاکھ کے زیورات اور نقدی چوری

صندوق کا تالہ توڑ کر 22 لاکھ کے زیورات اور نقدی چوری

صندوق کا تالہ توڑ کر 22 لاکھ کے زیورات اور نقدی چوری چور گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ،سلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں چوری کی واردات نامعلوم چور گھر کی بیرونی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور صندوق کا تالہ توڑ کر 22 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 25 ہزار روپے کی نقدی چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ سلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔چک نمبر 126 جنوبی کے رہائشی واجد علی ولد شمشیر قوم کھوکھر کے گھر پر چوری کی واردات ہوئی یہاں سے نامعلوم چور گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور کمرے میں رکھے ہوئے صندوق کا تالہ توڑ کر پانچ تولہ سونا کی طلائی زیورات مالیت 22 لاکھ روپے اور نقد رقم 25 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...