خواتین کی ویڈیوز بنانے سے روکنے پر اہلکار کی وردی پھاڑ دی
خواتین کی ویڈیوز بنانے سے روکنے پر اہلکار کی وردی پھاڑ دی پولیس اہلکاروں نے ڈرون اڑانے سے منع کیا تو بدتمیزی شروع کردی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے پارک میں ڈرون اڑانے اور خواتین و بچوں کی ویڈیوز بنانے سے روکنے پر مبینہ طور پر پولیس سے الجھنے کا واقعہ پیش آیا، تین نوجوانوں نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی، ایک اہلکار کی وردی پھاڑ دی اور موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس کے مطابق ناکہ بندی کے دوران پی ایچ اے پارک کے مین گیٹ پر محمد ہارون ڈرون اڑا رہا تھا جبکہ ریان اور عبدالہادی بھی اس کے ہمراہ موجود تھے ۔ پارک خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور ملزمان مبینہ طور پر ڈرون کے ذریعے ان کی ویڈیوز اور تصاویر بنا رہے تھے پولیس اہلکاروں نے ڈرون اڑانے اور شور شرابے سے منع کیا تو ملزمان نے مبینہ طور پر بدتمیزی اور مزاحمت شروع کردی۔ پولیس کے مطابق محمد ہارون نے کانسٹیبل معاذ شرجیل کی سرکاری وردی کا گریبان پکڑ کر شرٹ اور شولڈر پھاڑ دیا پولیس نے ڈرون، ریموٹ کنٹرول اور پھٹی ہوئی سرکاری یونیفارم قبضے میں لے لی، تاہم تینوں ملزمان رش اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments