دو افراد کی ٹریفک اہلکاروں سے بدتمیزی، دھمکیاں اور ہاتھا پائی

دو افراد کی ٹریفک اہلکاروں سے بدتمیزی، دھمکیاں اور ہاتھا پائی

دو افراد کی ٹریفک اہلکاروں سے بدتمیزی، دھمکیاں اور ہاتھا پائی ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر چالان کرنے کا بتایا تو مزید دوافرادموقع پر پہنچ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان سے بچانے کے لیے مبینہ طور پر دو افراد نے ٹریفک پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی، دھمکیاں اور ہاتھا پائی شروع کردی،پولیس کے مطابق نائٹ ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات اے ایس آئی اپنے اہلکاروں کے ہمراہ خیام چوک پر موجود تھا کہ موٹر سائیکل سوار معاویہ کو روک کر چیک کیا گیا، جس نے ہیلمٹ نہیں پہن رکھا تھا۔ پولیس نے ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر چالان کرنے کا بتایا تو اسی دوران کاشف بلال اور عاشر بلال موقع پر پہنچ گئے دونوں افراد نے اہلکاروں سے مبینہ طور پر بدتمیزی شروع کردی اور دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ وہ معاویہ کا چالان نہیں ہونے دیں گے ، جس کے بعد سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی اور مزاحمت کی گئی پولیس نے موٹر سائیکل نمبر 1500-SGP کو بطور ثبوت قبضے میں لے لیا۔ اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاجبکہ مزید تفتیش جاری ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...