ناقص میٹریل کے استعمال پر چھان بین اثر و رسوخ سے ٹھپ

 ناقص میٹریل کے استعمال پر چھان بین اثر و رسوخ سے ٹھپ

ناقص میٹریل کے استعمال پر چھان بین اثر و رسوخ سے ٹھپ بااثر ٹھیکیدار کی مداخلت پر اب یہ چھان بین سرکاری فائلوں میں دب کر رہ گی ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسلام پورہ میں گلیوں کی تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل کے استعمال پر چھان بین اثر و رسوخ کے باعث ٹھپ کر دی گئی ،ذرائع کے مطابق اہل علاقہ کی نشاندہی پر کاروائی عمل میں لائی گئی تھی جن کے مطابق تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف نوعیت کی بے قاعدگیاں ہوئیں اور چند روز بعد ہی نقائص سامنے آگئے اور لوگوں کو مشکلات در پیش ہیں ،اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سرگودھا کو چھان بین کا حکم دیتے ہوئے سابق ایکسیئن لوکل گورنمنٹ سے متعلقہ ریکار ڈ جس میں ٹی ایس،بل وغیرہ شامل ہیں طلب کیا تھا مگر ایکسیئن کی تبدیلی کے بعد معاملہ دبا دیا گیا اور بااثر ٹھیکیدار کی مداخلت پر اب یہ چھان بین سرکاری فائلوں میں دب کر رہ گی ہیں ،جس پر اہل علاقہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...