ڈپٹی کمشنرکا متعلقہ افسران کے ہمراہ شہر کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمراہ شہر کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر نے تلہ گنگ روڈ کی گرین بیلٹس اور آفیسر کالونی کا دورہ کیا، وہاں پر گراسی لانز، نمائشی پودوں اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔
انھوں نے محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کی کہ شہر کی تمام گرین بیلٹس، نمائشی پودوں کی روزانہ کی بنیادوں پر مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے ۔ بعدازاں انھوں نے آفیسر کالونی کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ انھوں نے ستھرا پنجاب حکام کو کالونی کے اندار اور اطراف میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments