ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ،شاہد لک

ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ،شاہد لک

ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ،شاہد لک ڈیزائن، معیار اور تکنیکی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،سپیشل سیکرٹری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ شاہد زمان لک نے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کے ہمراہ تحصیل سلانوالی اور ساہیوال میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر جا کر تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے موقع پر استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل، خصوصاً پائپوں اور دیگر سامان کے معیار، موٹائی، لمبائی اور دیگر تکنیکی امور کا بھی جائزہ لیا۔شاہد زمان لک نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیدارو کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں کام کے معیار اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی کام کے دوران منظور شدہ ڈیزائن، معیار اور تکنیکی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مطلوبہ افرادی قوت اور مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ ناقص میٹریل کے استعمال یا تعمیراتی کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...