ماحول دوست بسیں چلانے کی تیاریاں، دھواں اگلتی گاڑیوں کا راج، فضامیں سانس لینا مشکل
متعدد خستہ حال گاڑیاں سڑکوں پر زہریلا دھواں چھوڑتی نظر آتی ہیں، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکنے اور گاڑیوں کی فٹنس جانچنے کا عمل مؤثر دکھائی نہیں دیتا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ماحول دوست بسیں چلانے کا منصوبہ، مگر شہر کی سڑکوں پر دھواں اگلتی گاڑیوں کا راج، ذرائع کے مطابق سرگودھا میں ایک طرف حکومت ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے جدید بسوں کے منصوبے شروع کر رہی ہے ، تو دوسری جانب شہر کی اہم شاہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں کھلے عام رواں ہیں، جس سے شہریوں کے لیے صاف ہوا کا حصول مشکل ہوگیا ہے اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث فضائی آلودگی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے ، متعدد خستہ حال گاڑیاں دن بھر شہر کی سڑکوں پر زہریلا دھواں چھوڑتی نظر آتی ہیں، جبکہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکنے اور گاڑیوں کی فٹنس جانچنے کا عمل مؤثر دکھائی نہیں دیتا،شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم شاہراہوں اور اندرون شہر مختلف سڑکوں پر ایسی گاڑیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو سیاہ دھواں خارج کرتی ہیں۔ شہریوں کے مطابق بعض گاڑیوں کے ڈرائیور مبینہ طور پر بغیر کسی خوف کے دھواں چھوڑتی گاڑیاں سڑکوں پر چلاتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ایک طرف ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کیلئے بڑے منصوبے شروع کررہی ہے ، لیکن دوسری جانب ماحول کو آلودہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے حکومتی اقدامات کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments