13 ہزار لٹریسی سنٹرز صرف کاغذوں میں فعال

13 ہزار لٹریسی سنٹرز صرف کاغذوں میں فعال

نگرانی کا مؤثر نظام ہی موجود نہیں،نان فارمل ایجوکیشن اور فنی تعلیم کے ہزاروں مراکز حکومتی عدم توجہی اور ناقص مانیٹرنگ کے باعث بدحالی کا شکار مراکز کی فعالیت اور انرولمنٹ بھی مشکوک قرار دی جارہی ،غیر مؤثر حکمت عملی اور ڈنک ٹپاؤ پالیسی کے باعث لٹریسی پروگرام مطلوبہ نتائج دینے سے قاصر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں نان فارمل ایجوکیشن کا نظام بدحالی کا شکار، 13 ہزار لٹریسی سنٹرز کی نگرانی کا مؤثر نظام ہی موجود نہیں، بیشتر مراکز صرف کاغذوں میں فعال ہونے کا انکشاف کا انکشاف ہوا ہے ،سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں ناخواندگی کے خاتمے کے لیے قائم نان فارمل ایجوکیشن اور فنی تعلیم کے ہزاروں مراکز حکومتی عدم توجہی اور ناقص مانیٹرنگ کے باعث بدحالی کا شکار ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی سال سے نان فارمل ایجوکیشن کا شعبہ شرح خواندگی میں اضافے کے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں مسلسل ناکام ہے ، جبکہ ضلعی سطح پر کمزور انتظامی نظام، غیر مؤثر حکمت عملی اور ڈنک ٹپاؤ پالیسی کے باعث لٹریسی پروگرام مطلوبہ نتائج دینے سے قاصر ہے ۔ بیشتر مراکز کی فعالیت اور انرولمنٹ بھی مشکوک قرار دی جارہی ہے ،اعلیٰ سطح پر صوبہ بھر کے لٹریسی سنٹرز کے ریکارڈ اور بعض مراکز کے فزیکل جائزے میں یہ بات سامنے آئی کہ ان اداروں کی باقاعدہ نگرانی، کارکردگی جانچنے اور خامیوں کی بروقت اصلاح کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں۔ ذرائع کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹیز بھی ان مراکز کے معاملات میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات نہیں اٹھا رہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی سطح پر لٹریسی شعبے کے لیے تعینات بعض افسران کی عدم تجربہ کاری بھی نظام کی کمزوری کی بڑی وجہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...