موچھ پولیس کی کارروائیاں‘ 2افراد ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار
موچھ پولیس کی کارروائیاں‘ 2افراد ناجائز اسلحہ سمیت گرفتاردوران چیکنگ ہوائی فائرنگ کرنے والے محمد فاروق کو حراست میں لے لیا گیا
موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ موچھ پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ موچھ سب انسپکٹر رانا توقیر احمد اور ان کی ٹیم نے دوران چیکنگ ہوائی فائرنگ کرنے والے محمد فاروق ولد حاجی ممتاز سکنہ دیوالی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد کیا۔ایک اور کارروائی میں پولیس نے حیات اللہ ولد غلام عباس سکنہ تری خیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھی 30 بور پستول برآمد کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان اسلحہ کے متعلق کوئی قانونی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکے ، جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ موچھ پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments