چوری و ڈکیتی کی 3وارداتیں‘ شہری لاکھوں سے محروم
چوری و ڈکیتی کی 3وارداتیں‘ شہری لاکھوں سے محروم مسلسل وارداتوں کے باعث شہریوں میں تشویش اور عدم تحفظ کی فضا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید تین شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، قیمتی سامان اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے ۔ مسلسل وارداتوں کے باعث شہریوں میں تشویش اور عدم تحفظ کی فضا پائی جا رہی ہے ۔گلشن اقبال کالونی کے رہائشی تسنیم کاشف کے گھر سے نامعلوم چور طلائی زیورات، قیمتی کپڑے اور نقدی سمیت مجموعی طور پر ایک لاکھ 85 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہو گئے ۔دوسری واردات میں حمزہ افضال کا موٹر سائیکل نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں گھر کے باہر سے چوری کرکے لے گئے ، جس کی مالیت تقریباً 90 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔ادھر ایک اور واردات میں حسنین لیاقت سے مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیا۔ متاثرہ شہری کے مطابق چھینی گئی موٹر سائیکل کی مالیت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہے ۔متاثرین نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وارداتوں میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے مالِ مسروقہ برآمد کیا جائے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے عوام میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے ۔اہلِ علاقہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments