اتوار کے روز مسیحی عبادات چر چز کی سکیورٹی سخت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں اتوار کے روز مسیحی عبادات کے موقع پر ضلع بھر میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں(چرچز ) پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر کے خواتین سمیت پولیس اہلکار کو تعینات کیا گیال۔
اس دوران ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے مختلف چرچز کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں کی الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او نے چرچز انتظامیہ سے ملاقات کر کے ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے رکھنے کا عزم کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments