مکان دلوانے کے جھانسے میں خاتون سے لاکھوں روپے بٹور لیے
مکان دلوانے کے جھانسے میں خاتون سے لاکھوں روپے بٹور لیےمدعیہ سے دو لاکھ پچاس ہزار روپے نقد وصول کیے ، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نام نہاد پراپرٹی ڈیلروں نے مکان دلوانے کے جھانسے میں خاتون سے لاکھوں روپے بٹور لیے ، محلہ ڈپٹیانوالہ کی شہناز اخترنے بتایا کہ محمد اعظم اور محمد ناصر خان نے خود کو پراپرٹی ڈیلر ظاہر کرکے بلاک نمبر 29 سرگودھا میں اپنے گھر بلا کر مکان خریدنے کا جھانسہ دے کر مدعیہ سے دو لاکھ پچاس ہزار روپے نقد وصول کیے ملزمان چار ماہ سے نہ مکان دلوا رہے ہیں اور نہ رقم واپس کر رہے ہیں، بلکہ رقم کے مطالبے پر الٹا مدعیہ کے خلاف درخواست دینے کی دھمکی دی۔ جس پر پولیس نے دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments