ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کمبوہ الیون نے جیت لیا
ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کمبوہ الیون نے جیت لیاعتیق الیون نے نیو اسٹارز الیون کومقابلے کے بعد شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے سجائے گئے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل عتیق الرحمان کمبوہ الیون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت لیا۔ ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں عتیق الیون نے نیو اسٹارز الیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔فائنل میں عتیق الرحمان کمبوہ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 104 رنز کا مضبوط مجموعہ ترتیب دیا۔ عتیق الرحمان کمبوہ اور میاں شہروز نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعے کو بڑا بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جواب میں نیو اسٹارز الیون کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 37 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اور کپتان محمد ارشد کی زیرِ نگرانی منعقدہ ایونٹ کے اختتام پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافی، انعامات اور اعزازات تقسیم کیے گئے ۔ عبدالرحمان کو ٹورنامنٹ کا بہترین بلے باز جبکہ مرزا عامر کو بہترین باؤلر قرار دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments