میانوالی :کئی زائد المعیادکھانے پینے کی اشیا ضائع کر دی گئیں

 میانوالی :کئی زائد المعیادکھانے پینے کی اشیا ضائع کر دی گئیں

میانوالی :کئی زائد المعیادکھانے پینے کی اشیا ضائع کر دی گئیں 1کلوزائدالمعیاد چائے کی پتی، 2کلوگرام بیسن،1.1کلوممنوع نمک تلف

میانوالی (نامہ نگار)صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمداور ڈپٹی کمشنر شاہدعباس کاٹھیا کی ہدایات پرعمل لاتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹس،گوشت ودودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 47290لیٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت4.5کلوگرام زائدالمعیادکھانے کی اشیا ء،1کلوزائدالمعیاد چائے کی پتی، 2کلوگرام بیسن،1.1کلوممنوع نمک،4.2لیٹرمشروبات،0.5کلوگرام مضر صحت مصالحہ جات کو ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر236500روپے کا جرمانہ کیا گیا۔مزیدبراہ چیکنگ کے دوران میانوالی میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نگرانی میں واٹر پلانٹ کو حفظان صحت کے اصولوں پرکام نہ کرنے پر عارضی طورپرکام کرنے سے روک دیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...