سٹیٹ لائف کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی پروقار تقریب
سٹیٹ لائف کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی پروقار تقریب پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے لیے بھرپور محنت جاری رکھی جائے گی،شرکا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان، سرگودھا زون کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ریجنل چیف سعید احمد ملک اور زونل سربراہ محمد سرور سمیت سیکٹر ہیڈ صاحبان، افسران اور دیگر معززین نے شرکت کی ،تقریب کے دوران اگست کے اہداف مقرر کیے گئے اور شرکاء نے قومی جذبے اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ یومِ آزادی منایا۔ اس موقع پر پاکستان کے یومِ آزادی کے ساتھ ساتھ جناب سعید احمد ملک کی سالگرہ بھی منائی گئی۔ پاکستان اورسعید احمد ملک کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی گئی،تقریب کی ایک اہم خصوصیت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور ساتھیوں کی حوصلہ افزائی تھی۔ بہترین کام کرنے والے افراد کو اسٹیج پر بلا کر سراہا گیا اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جس سے شرکاء میں مزید محنت اور بہتر کارکردگی کا جذبہ پیدا ہوا ،اس موقع پر سیکٹر ہیڈ صاحبان واجد حسین شاہ، رضوان احمد چیمہ، انتظار حسین، بابر سلیم، ساجد محمود، نواز رضا، عابد حسین ملک اور ریاض حسین شاہ بھی موجود تھے ،تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے لیے بھرپور محنت جاری رکھی جائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments