ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکا تھانہ جات کے آپریشنل امورکاجائزہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکا تھانہ جات کے آپریشنل امورکاجائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کا تھانہ جات کے آپریشنل امورکاجائزہ اور سکیورٹی انتظامات چیک کرنے کے لیے رات گئے تھانہ جھال چکیاں، کینٹ اور صدر کا سرپرائز وزٹ، ڈی پی او نے تھانہ جات کی بلڈنگز، فرنٹ ڈیسک، حوالات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔

 ڈی پی او نے تھانہ جات میں آنے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی دادرسی کے لیے احکامات جاری کیے ۔ دوران وزٹ ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، تھانہ جات کی سطح پر آنے والے مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...