ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کا عمل جلد مکمل کیا جائے،کمشنر
ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کا عمل جلد مکمل کیا جائے،کمشنراجلاس میں ترقیاتی سکیموں ، فزیبلٹی، تخمینہ لاگت اور دیگر ضروری امور کا جائزہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت تمام ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں اپنی آمدن کے تحت مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس، تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈویلپمنٹ اور ایکسین ہائی ویز نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف اضلاع میں اپنی آمدن سے متعلق مجوزہ ترقیاتی سکیموں کی تیاری، فزیبلٹی، تخمینہ لاگت اور دیگر ضروری امور کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کا عمل جلد مکمل کیا جائے اور تمام ضروری تقاضے پورے کرنے کے بعد کیسز منظوری کے لیے اعلیٰ حکام کو ارسال کیے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ مجوزہ سکیموں میں عوامی ضروریات اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے قابلِ عمل منصوبے شامل کیے جائیں، جبکہ منصوبوں کے تخمینوں اور تکنیکی تفصیلات کو بھی حتمی شکل دی جائے تاکہ منظوری کے عمل میں غیر ضروری تاخیر نہ ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments