شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

 شوہر نے مبینہ طور پر بیوی  کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیٹلائٹ ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، گلا دبانے ، لاتوں مکوں سے مارنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام، تشدد سے خاتون کی آنکھ بھی شدید متاثر ہوئی۔

متاثرہ خاتون ثناء خالد کے مطابق اس کا شوہر محمد خالد گھر میں اکثر اسے اور بچوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتا ہے ۔ گزشتہ روز بھی شوہر نے مبینہ طور پر بلاوجہ گالم گلوچ شروع کی، منع کرنے پر مشتعل ہوکر اسے مکوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا دبانے کی کوشش کی خاتون کے مطابق اس نے ہاتھ پاؤں مار کر اپنی جان بچائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...