ڈاکوؤں نے گن پائنٹ پر نوجوان سے 42ہزار روپے چھین لئے
،39شمالی سے محمد لطیف ،47اڈا سے ابوبکر، جاوید اقبال کی موٹر سائیکل چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈکیتی و چورکی مختلف وارداتوں کے دوران 53جنوبی کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پائنٹ پر انوار حسین سے 42ہزار روپے چھین لئے ،جبکہ 152شمالی کے ناصر عباس، موضع خشکن کے محمود ممتاز،محلہ صادق آباد کے انصر عباس،دین کالونی کے محمد احسان،وی آئی پی ٹاؤن کے خاور عزیز،دھریمہ کے شاہد اقبال، خواجہ آباد ک ابوبکر،مانگووال خورد کے محمد ریاض کے گھروں سے نصف کروڑ روپے سے زائد کا مال و زر، 2شمالی کے شفیق احمد کے کریانہ سٹورسے بھاری مالیت کی اشیائے خوردونوش،احمدے والا سے مناظر علی ،بھا بھڑا سے احسن رضا،بلاک نمبر 34 سے عبدالرحمان،جوہر کالونی سے سجاد احمد،39 شمالی سے محمد لطیف کی موٹرسائیکلیں ،47اڈا سے ابوبکر،بلاک نمبر12سے محمد جاوید اقبال چوری کر لی گئیں پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments