جشن عید میلاد النبی ؐ کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
مذہبی پروگراموں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کو مذہبی عقیدت و احترام، محبت، اخوت اور بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ شایان شان انداز میں منایا جائے گا، 12 ربیع الاول کے موقع پر منعقد ہونے والے جلوسوں، محافل میلاد اور دیگر مذہبی پروگراموں کے شرکاء کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں، محافل میلاد اور دیگر پروگراموں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم، اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز احمد مغیث، ضلعی امن کمیٹی کے اراکین، متعلقہ انتظامی و پولیس افسران اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 12 ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، بجلی، گیس، ٹریفک، جلوس روٹس اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ امن کمیٹی کے اراکین نے مختلف امور پر اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر جلوسوں اور محافل میلاد میں شرکت کرنے والے شہریوں اور مہمانوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے ۔ متعلقہ محکمے اپنے اپنے دائرہ کار میں تمام انتظامات بروقت مکمل کریں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments