6ماہ کے بعد بھی مین روڈ پر بجلی کے پول نہیں ہٹائے جا سکے
6ماہ کے بعد بھی مین روڈ پر بجلی کے پول نہیں ہٹائے جا سکے آمدورفت میں رکاوٹ ہیں،گنے کا سیزن شروع ہونے سے ٹریفک جام رہے گی
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)6ماہ سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود مین روڈ پر کھڑے بجلی کے پول نہیں ہٹائے جا سکے ۔میاں نواز شریف کو اس حلقے سے منتخب ہونے کے بعد انھوں نے اپنی کامیابی کی خوشی میں ساہیوال سے سیلانوالی براستہ فاروقہ کارپٹ ڈبل روڈ دونوں اطراف نکاسی آب کے لئے نالے اور بجلی کے پول سڑک سے ہٹانے کے لئے بھاری گرانٹ منظور کی انکے نااہل ہونے پر سالا کام ادھورا رہ گیا کئی ماہ قبل فیسکو نے سڑک کنارے بجلی کے پول تو نصب کر دئے مگر ان پر تار نہیں ڈالی جسکی وجہ سے سابقہ پول اسی حالت میں سڑک پر کھڑے ہیں جو آمدورفت میں رکاوٹ ہیں دو ماہ بعد نواحی شوگر ملز میں گنے کا سیزن شروع ہونے سے مین روڈ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن جائے گی شہری حلقوں نے ان پولوں کی تنصیب پر کریڈٹ لینے والوں سے اپیل کی ہے کہ گنے کا سیزن شروع ہونے سے قبل بجلی کے پول سڑک سے ہٹوائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments