محکمہ تعلیم کے کلاس فور ملازمین کی ترقی فائلوں میں دفن

محکمہ تعلیم کے کلاس فور ملازمین کی ترقی فائلوں میں دفن

محکمہ تعلیم کے کلاس فور ملازمین کی ترقی فائلوں میں دفنکلاس فور ملازمین دو دہائیوں سے ایک ہی سکیل میں ترقی کے منتظر ہیں،ذرائع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم کے کلاس فور ملازمین کی 20 سالہ ترقی کی امیدیں فائلوں میں دفن، حکومتی احکامات اور متعدد مراسلوں کے باوجود سکیل ایک تا آٹھ تک ملازمین ترقی سے محروم، سات روز کا الٹی میٹم دیدیا گی، ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سرگودھا کے کلاس فور ملازمین دو دہائیوں سے ایک ہی سکیل میں ترقی کے منتظر ہیں، حکومت پنجاب کے احکامات، سینیارٹی لسٹیں مرتب کرنے اور ڈسٹرکٹ پروموشن کمیٹی کے اجلاسوں سے متعلق متعدد مراسلے جاری ہونے کے باوجود سکیل ایک تا آٹھ تک کے ملازمین کی ترقی کا معاملہ مسلسل التوا کا شکار ہونے پر ملازمین نے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، وکلا فورم کلاس فور ملازمین ،لوکل کونسل ورکرز یونین ضلع سرگودھا کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینکڑوں ملازمین طویل عرصے سے ایک ہی سکیل میں فرائض انجام دے رہے ہیں، جن میں متعدد BA، MA اور MPhil تک تعلیم یافتہ ہیں مگر قواعد کے مطابق ترقی کے حق سے محرومی نے انہیں شدید تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے ، حکومت پنجاب نے 29 اور 30 دسمبر 2025 کو ان ملازمین کی سینیارٹی لسٹیں اور ڈی پی سی کے انعقاد سے متعلق احکامات جاری کیے۔ جبکہ سی ای او ایجوکیشن سرگودھا کی جانب سے بھی 25 مارچ، 22 اپریل اور 30 اپریل 2026 کو مراسلے جاری کیے گئے ، تاہم 28 جون 2026 کو منعقدہ ڈی پی سی میں صرف تین کیٹیگریز کی پروموشن کی گئی جبکہ 11 اور 21 جولائی کو ہونے والے اجلاسوں میں کلاس فور ملازمین کا کیس ہی ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...