انڈر 14 سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب جمنازیم میں منعقد

 انڈر 14 سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب جمنازیم میں منعقد

انڈر 14 سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب جمنازیم میں منعقد نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے ، کمشنر کا خطاب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انڈر 14 سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب اسپورٹس جمنازیم سرگودھا میں منعقد ہوئی، جس میں کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور نے کمشنر سرگودھا کا پرتپاک استقبال کیا۔تقریب کے دوران نوجوان کھلاڑیوں نے جمناسٹک، تائی کوانڈو اور مارشل آرٹس کے شاندار مظاہرے پیش کیے اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا، جس پر حاضرین نے کھلاڑیوں کو خوب سراہا۔اس موقع پر کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما، خود اعتمادی، نظم و ضبط اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ صحت مند معاشرے کی تشکیل بھی یقینی بنائی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...