سرکاری سکولوں کی بڑے پیمانے پر فزیکل انسپکشن کا فیصلہ
چھٹیاں ختم ہونے سے قبل سرگودھا سمیت تمام اضلاع کے ہر سرکاری سکول کا لازمی معائنہ کیا جائے گا اور کسی بھی ادارے کو انسپکشن سے محروم نہیں رکھا جائے گاصفائی ، کلاس رومز، واش رومز، کھیل کے میدان، لان، چھتوں اور دیگر حصوں کی حالت کا جائزہ لیا جائے کلاس رومز میں فرنیچر کی حالت بھی چیک کی جائے ،محکمہ ایجوکیشن
سرگودھا(نعیم فیصل سے ) موسم گرما کی 24 اگست کو تعطیلات ختم ہونے اور سکول کھلنے سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کی حالت زار جانچنے کے لیے بڑے پیمانے پر فزیکل انسپکشن کا فیصلہ کیا ہے ، سرگودھا سمیت تمام اضلاع کے ہر سرکاری سکول کا موقع پر جاکر لازمی معائنہ کیا جائے گا اور کسی بھی ادارے کو انسپکشن سے محروم نہیں رکھا جائے گا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ سکولوں میں صفائی ستھرائی، کلاس رومز، واش رومز، کھیل کے میدان، لان، چھتوں اور دیگر حصوں کی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے جبکہ کلاس رومز میں فرنیچر کی دستیابی اور حالت بھی چیک کی جائے ، انسپکشن کے دوران پنکھوں، لائٹس، سوئچز، ساکٹس، وائرنگ اور دیگر برقی آلات کی فعالیت، صاف پینے کے پانی، واش رومز اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی بھی جانچی جائے گی، سکولوں میں سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد، سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سکیورٹی آلات کی فعالی یقینی بنانے کے ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کے انتظامات اور مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات کا خاتمہ بھی انسپکشن کا لازمی حصہ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments