فورتھ شیڈول میں شامل شخص اطلاع دیے بغیر گھر سے غائب

فورتھ شیڈول میں شامل شخص اطلاع دیے بغیر گھر سے غائب

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) فورتھ شیڈول میں شامل شخص کے پولیس کو اطلاع دیے بغیر گھر سے باہر جانے پر تھانہ صدر بھلوال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق چک نمبر 13 جنوبی میں فورتھ شیڈول میں شامل تیمور عارف کے گھر چیکنگ کی گئی تو وہ موجود نہیں تھا۔ اہل خانہ اور علاقہ مکینوں سے معلوم ہوا کہ تیمور عارف مبینہ طور پر پولیس کو اطلاع دیے بغیر شہر سے باہر گیا ہوا ہے اور تاحال واپس نہیں آیا۔پولیس کے مطابق فورتھ شیڈول کے تحت مذکورہ شخص پر گھر سے باہر جانے سے قبل متعلقہ تھانے کو اطلاع دینا لازم ہے ۔ مبینہ خلاف ورزی پر تھانہ صدر بھلوال پولیس نے تیمور عارف کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ تحت مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...