ڈی پی او کا شہید کانسٹیبل عامر کے گھر دورہ، اہل خانہ سے ملاقات

ڈی پی او کا شہید کانسٹیبل عامر کے  گھر دورہ، اہل خانہ سے ملاقات

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے شہید کانسٹیبل عامر اعجاز کے گھر کا دورہ کیا اور شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے شہید کانسٹیبل عامر اعجاز کی بہادری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ڈی پی او نے کہا کہ شہدائے پولیس محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔پولیس اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔اور نہ ہی ان کے خاندانوں کو تنہا چھوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے تمام مسائل کا حل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون یقینی بنایا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...