مدرسہ کی 2کمسن بچیوں سے مبینہ چھیڑ چھاڑ، اوباش پر مقدمہ

 مدرسہ کی 2کمسن بچیوں سے مبینہ چھیڑ چھاڑ، اوباش پر مقدمہ

مدرسہ کی 2کمسن بچیوں سے مبینہ چھیڑ چھاڑ، اوباش پر مقدمہ مدثر عرف شانی راستے میں میں بچیوں کو تنگ کرتا تھا ، پو لیس کی کا رروائی شروع

سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواحی گاؤں میں مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے جانے والی2کمسن بچیوں سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں تھانہ سلانوالی پولیس نے ایک اوباش شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔چک نمبر 115 شمالی کی رہائشی بشریٰ پروین زوجہ اعجاز احمد نے پولیس کو درخواست دی کہ ان کی 11 سالہ بیٹی اور ان کے جیٹھ کی 8 سالہ بیٹی روزانہ گھر سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مدرسہ جاتی ہیں۔ راستے میں مدثر عرف شانی ولد نواز مبینہ طور پر دونوں کمسن بچیوں سے چھیڑ چھاڑ کرتا ہے ۔درخواست گزار کے مطابق مذکورہ شخص کو متعدد مرتبہ اس مبینہ نامناسب حرکت سے منع کیا گیا، تاہم وہ باز نہ آیا۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے بشریٰ پروین کی درخواست پر مدثر عرف شانی کے خلاف دفعات 354 اور 509 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...