شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام
شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکامپولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر4افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواحی علاقے میں چار افراد کی جانب سے شادی شدہ خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا، تاہم خاتون نے مزاحمت اور شور مچا کر کوشش ناکام بنا دی۔ تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔قصبہ شاہ نکڈر کے قریب چک نمبر 164 شمالی کی رہائشی لال بی بی، زوجہ محمد ممتاز نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنے زرعی رقبے کے ڈیرے پر رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ روز وہ اپنے بچے کے فیڈر کا نپل لینے کے لیے قریبی آبادی گئی تھیں اور واپسی پر چار افراد نے مبینہ طور پر ان کا راستہ روک کر زیادتی کی کوشش کی۔خاتون کے مطابق انہوں نے مزاحمت کرتے ہوئے شور مچایا تو قریبی افراد موقع پر پہنچ گئے ، جنہیں دیکھ کر ملزمان فرار ہو گئے ۔ تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر چاروں نامزد افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments