کندیاں:تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانداروں کو وارننگ
کندیاں:تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانداروں کو وارننگ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جرمانے ، سامان ضبط کر لیا گیا
کندیاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کی ہدایت پر پیرا فورس تحصیل پپلاں نے کندیاں جرنیلی روڈ اور مین بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد تجاوزات ختم کردیں اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کیے ۔انچارج پیرا فورس مہر حسن کے مطابق جن دکانداروں کو پہلے وارننگ دی گئی تھی، انہیں دوبارہ چیک کیا گیا۔ کئی دکانداروں نے رضاکارانہ طور پر تجاوزات ہٹا لیں، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کیے گئے ۔مہر حسن نے کہا کہ جرنیلی روڈ اور مین بازار سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ ترجیح ہے ۔ ویلڈنگ، کباڑ، موٹر سائیکل مکینک اور دیگر دکانداروں کو سامان سڑک تک پھیلانے سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، بصورت دیگر آئندہ دکانیں سیل کرنے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات بھی درج کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments