انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام بھاگٹانوالہ میں شاندار میلاد ریلی

انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام بھاگٹانوالہ میں شاندار میلاد ریلی

انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام بھاگٹانوالہ میں شاندار میلاد ریلی ریلی مختلف روایتی راستوں سے ہوتی ہوئی واپس میلاد چوک پہنچ کر اختتام پذیر

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)عید میلادالنبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد کے سلسلے میں انجمن طلباء اسلام علاقہ بھاگٹانوالہ کے زیر اہتمام شاندار میلاد ریلی نکالی گئی۔ ریلی حسبِ روایت میلاد چوک سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف روایتی راستوں سے ہوتی ہوئی واپس میلاد چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں شرکاء نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں درود و سلام کے نذرانے پیش کیے ۔ اس موقع پر درود و سلام اور عشقِ رسول ﷺ کے نعروں سے فضا گونجتی رہی، جبکہ شرکاء نے میلادالنبی ﷺ کی خوشیوں کو بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کا اعادہ کیا۔ریلی کے اختتام پر مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت مسلمانوں کے لیے عظیم نعمت اور باعثِ رحمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر خوشی کا اظہار، چراغاں اور دیگر مذہبی تقریبات کا انعقاد عشقِ رسول ﷺ کے اظہار کا ذریعہ ہے ۔ مقررین نے کہا کہ مسلمان حضور اکرم ﷺ کی آمد کی خوشیاں عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منائیں اور آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...