حمل کو مبینہ طور پر ضائع کرنے کی کوشش، خاتون پر تشدد

 حمل کو مبینہ طور پر ضائع کرنے کی کوشش، خاتون پر تشدد

حمل کو مبینہ طور پر ضائع کرنے کی کوشش، خاتون پر تشددمسماۃ (ب) کو اس کے شوہر یاسر علی نے بھائی اور والد کی مدد سے مارا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈیڑھ ماہ کی حاملہ خاتون کو مبینہ طور پر حمل ضائع کرنے کی غرض سے تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر شوہر سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔متاثرہ خاتون مسماۃ (ب) کے مطابق اس کے شوہر یاسر علی نے اپنے بھائی ناصر علی، والد محمد الیاس اور دو نامعلوم افراد کے ہمراہ اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے مطابق یاسر علی نے اسے بالوں سے پکڑ کر فرش پر گھسیٹا اور پیٹ پر لاتیں ماریں، جبکہ سسر محمد الیاس نے مبینہ طور پر حمل ضائع کرنے کے لیے مزید تشدد پر اکسایا۔متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے پسٹل اور کلہاڑی لہرا کر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ شور سن کر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور خاتون کو مبینہ تشدد سے بچایا۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...