ڈی سی سے تاجروں کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی
ڈی سی سے تاجروں کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیتاجروں کو درپیش مسائل، شہر کی خوبصورتی اور عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے گفتگو
سرگودھا (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر حسین احمد چودھری سے صدر ایوانِ صنعت و تجارت خواجہ یاسر قیوم کی قیادت میں بلاک نمبر 2 کے تاجروں کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تاجروں کو درپیش مسائل، شہر کی خوبصورتی اور عید میلاد النبیؐ کے موقع پر شہر کو سجانے سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون اور مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اپنی دکانوں اور کاروباری مراکز کو خوبصورتی سے سجائیں اور شہر کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے سٹی بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت سٹی روڈ اور کچہری بازار کی خوبصورتی کے حوالے سے تاجروں سے آراء بھی لیں اور منصوبوں کے باقاعدہ افتتاح کے حوالے سے مشاورت کی۔اس موقع پر تاجروں نے بلاک نمبر 2سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں درپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ شہریوں اور تاجروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments