نہر میں گر نے والے کی لاش برآمد
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)چک موسیٰ پل، جھاوریاں کے قریب نہر میں گر کر لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن کے بعد برآمد کرلی۔ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسٹرکٹ کنٹرول روم سرگودھا کو اطلاع ملی کہ چک موسیٰ پل کے قریب ایک شخص نہر میں گرنے کے بعد لاپتہ ہوگیا ہے ۔
اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نہر کی گہرائی اور چوڑائی کا جائزہ لینے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ مسلسل تلاش کے دوران لاپتہ شخص کی لاش جائے وقوعہ سے تقریباً آدھا کلومیٹر کے فاصلے سے برآمد کرلی گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments