معمولی تلخ کلامی پر گھر میں گھس کر تشدد، خواتین کو دھمکیاں

 معمولی تلخ کلامی پر گھر میں گھس کر تشدد، خواتین کو دھمکیاں

محمد شفیق اور اور اس کے بیٹے ریحان سے دلشاد احمد کی چندروز قبل تلخ کلامی ہوئی تھی معمولی تلخ کلامی پر گھر میں گھس کر تشدد، خواتین کو دھمکیاں

سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی میں معمولی تلخ کلامی کو مبینہ طور پر وجہ عناد بنا کر دو افراد نے گھر میں داخل ہو کر تشدد کیا، جبکہ گھر میں موجود خواتین کو غلیظ گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔محلہ نشاط آباد کے رہائشی دلشاد احمد ولد جمیل احمد نے پولیس کو درخواست دی کہ چند روز قبل ان کی اپنے محلے کے رہائشی محمد شفیق ولد محمد جمیل اور اس کے بیٹے ریحان ولد محمد شفیق کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی۔درخواست گزار کے مطابق مذکورہ افراد نے مبینہ طور پر اسی تلخ کلامی کو وجہ عناد بناتے ہوئے اس کے گھر میں داخل ہو کر مارپیٹ کی اور گھر میں موجود خواتین کو غلیظ گالیاں دینے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے دلشاد احمد کی درخواست پر محمد شفیق اور ریحان کے خلاف دفعہ 452 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...