جنرل بس اسٹینڈ کو فعال بنانے ،صفائی کی مانیٹرنگ کا فیصلہ
جنرل بس اسٹینڈ کو فعال بنانے ،صفائی کی مانیٹرنگ کا فیصلہڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلے
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کی زیرصدارت جنرل بس اسٹینڈ، شہر کی صفائی ستھرائی اور مثالی گاؤں منصوبے کے حوالے سے اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں لاری اڈا کے انتظامی امور، ستھرا پنجاب پروگرام اور مثالی گاؤں منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد، اے سی پپلاں چودھری ظفر اقبال سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی اور محکمہ بلڈنگز کے افسران کو ہدایت کی کہ جنرل بس سٹینڈ کا مشترکہ دورہ کرکے انتظامی امور میونسپل کمیٹی کے حوالے کیے جائیں تاکہ لاری اڈا مستقبل بنیادوں پر فعال ہوسکے ۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی اپنی تحصیلوں میں مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا۔ یہ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس مرتب کریں گی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ناقص کارکردگی دکھانے والی کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ اور کام نہ کرنے والے عملے کو فارغ کردیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments