گھر پر مسلح افراد کی فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رات گئے شہر ی کے گھر پر مسلح افراد کی فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس، اہل خانہ نے چھپ کر جانیں بچائیں فاطمہ جناح کالونی71 شمالی کی رہائشی خاتون پروین بی بی نے تھانہ جھال چکیاں پولیس کو بتایا۔
کہ گزشتہ شب رات تقریباً 2 بجے تاجہ، حسن، نعیم اور دو نامعلوم افراد دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر اس کے گھر کے باہر آئے اور مرکزی دروازے پر پسٹل کے بٹ مار کر دروازہ کھلوایا، دروازہ کھولنے پر ملزم تاجہ نے مبینہ طور پر قتل کی نیت سے سیدھا فائر کیا جو اسے اور اس کی بہو نورین بی بی کو نہ لگا جبکہ فائرنگ سے املاک کو نقصان پہنچا شور پر اہل علاقہ موقع پر پہنچے تو ملزمان مبینہ طور پر گالم گلوچ، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments