ایم ڈی واسا کا عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے روٹس کلیئر رکھنے کا حکم

 ایم ڈی واسا کا عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے روٹس کلیئر رکھنے کا حکم

کوئی مین ہول کھلا یا سڑک کنارے نالے کی سلیب غائب نہیں ہونی چاہیے :ثاقب رضا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے عید میلاد النبی ﷺ کے تمام جلوسوں کے روٹس کلیئر رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ روٹس پر آپریشنز سٹاف مکمل حاضر رہے اور راستوں میں کوئی مین ہول کھلا یا سڑک کنارے نالے کی سلیب غائب نہیں ہونی چاہیے ۔ایک اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تمام آپریشنز سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ جلوسوں کے راستے مکمل طور پر کلیئر ہونے چاہئیں اور کسی بھی مقام پر سیوریج کا پانی جمع یا نکاسی آب کا نظام متاثر نظر نہیں آنا چاہیے ۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز قابل قبول نہیں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...